اداکارہ منشا پاشا نے اس مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے والے ہیروز کی کہانیاں بتا دیں

ہماری ویب  |  Apr 23, 2020

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ FrontLineHeroes کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ٹوئٹس کیے- جس میں اُنہوں نے پاکستان کے اُن ’فرنٹ لائن ہیروز‘ کی کہانیاں بیان کیں جو کورونا وائرس کی جنگ میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی زندگیوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

منشاپاشا نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اُن لوگوں کی کہانی بیان کر رہی ہوں جو اپنی زندگی داؤ پر لگا کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔‘


اداکارہ نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماہم اکبر ایک ڈاکٹر ہیں جو اِس وبائی مرض کے آغاز سے ہی کورونا کے مریضوں کا علاج کررہی ہیں۔ ماہم اکبر بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں جن کی آئی سی یو میں ڈیوٹی ہوتی ہے اور وہ ہر ہفتے 80 گھنٹوں کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔


منشا پاشا نے اپنے تیسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ماہم انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اللّہ آپ کو سلامت رکھے آمین۔


اداکارہ نے اپنے چوتھے ٹوئٹ میں پی آئی اے کے کچھ پائلٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اُن تمام پاکستانی پائلٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لا رہے ہیں اور اِس مشکل گھڑی میں فوری طور پر درکار طبی سامان بھی پاکستان لے کر آرہے ہیں۔


منشا نے اپنے پانچویں ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم آپ کی خدمات کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اللّہ آپ کو اِس کا اجر دے گا آمین۔


اس کے بعد منشا پاشا نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں ایبٹ آباد کے میڈیکل سینٹر کے دو ڈاکٹرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر عبیر حیات کورونا کی جنگ میں مریضوں کی حفاظت کرتے ہوئے بغیر کسی حفاظتی ساز و سامان کے 12 گھنٹے کی شفٹ کرتی ہیں جبکہ اِن کے ساتھی ڈاکٹر، ڈاکٹر ایثار احمد بھی اِن ہی کے ساتھ مل کر پاکستانی قوم کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں۔


اداکارہ نے بتایا کہ پی پی ای کی کمی کی وجہ سے عبیر حیات کے کچھ ساتھی ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔


اداکارہ نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے اور جلد ہی ان تمام ڈاکٹرز کے پاس پی پی ای پہنچ جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More