تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچنے والے اداکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

ہماری ویب  |  Apr 22, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر نافذ کئے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان کے معروف فلمی اداکار مہیب مرزا، صنم سعید، شمعون عباسی اور سارہ لورین اپنی فلم عشرت میڈ ان چائینا کی ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ میں پھنس گئے تھے تاہم حکومت پاکستان سے اپیل کے بعد ان اداکاروں کو پوری ٹیم کے ساتھ پاکستان صحیح سلامت وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

اداکاروں کے وطن واپس لوٹنے کے بعد احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ لئے گئے۔

شمعون عباسی نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے اور پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

شمعون عباسی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی دی گئی نئی اپ ڈیٹ ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تھائی لینڈ سے پی کے 8893 پرواز سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب سب ہوٹلز سے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ صنم سعید کا بھی ٹوئٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے حوالے سے لکھا اور ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More