ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا فیصل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Apr 18, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری باصلاحیت فنکاروں سے بھری پڑی ہے جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل بہت سے اداکاروں کا پروفیشن پہلے کچھ اور تھا۔

ورسٹائل اداکاری اور شائستہ لب و لہجہ والی اداکارہ صبا فیصل کا بھی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے پروفیشن کچھ اور تھا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ صبا فیصل ایک نیوز اینکر تھیں، وہ پاکستان ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھا کرتی تھیں جو کہ بعدازاں ایک نہایت کامیاب اداکارہ کے روپ میں مداحوں کے سامنے آئیں۔


واضح رہے اداکارہ کی ایک بیٹی سعدیہ فیصل اور دو بیٹے سلمان فیصل اور ارسلان فیصل ہیں جبکہ تینوں ہی اداکاری کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More