انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کیلئے کرکٹ فین بن کر گراؤنڈ کی یاد کیسے تازہ کی؟

ہماری ویب  |  Apr 18, 2020

نوول کورونا وائرس کے خطرے کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں ملتوی یا منسوخ ہو چکی ہیں۔ کرکٹرز سمیت تمام شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گھر میں موجود بلے باز ویرات کوہلی سے گراؤنڈ میں موجود تماشائی کے انداز میں ’’باؤنڈری‘‘ لگانے کو کہہ رہی ہیں۔

شئیر کی جانے والی ویڈیو میں انوشکا شرما نے گراؤنڈ میں موجود تماشائی کی طرح مزاحیہ انداز میں ویرات کوہلی کو چوکا لگانے پر زور دیا۔

بھارتی اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں پیغام لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کرکٹ اور لاکھوں مداحوں کی محبت کو یاد کر رہے ہیں، اس لئے انہوں نے کرکٹ کے فین کی طرح انداز اپنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More