کیا حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان واقعی نکاح ہوگیا، حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Apr 18, 2020

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی نے ان کے درمیان نکاح سے متعلق گردش کرتی افواہوں کی تردید کر دی۔

اِن دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر نکاح کے موضوع پر بحث کر رہے ہیں اور موضوع کا نام ہے حریم شاہ اور مفتی قوی کا نکاح۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ کافی غصے میں دکھائی دے رہی ہیں، اور انہوں نے ویڈیو کے آغاز میں اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر پر کہا کہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لئے رابطہ کروایا ہے۔

مشہور ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب مختلف ٹی وی پروگرامز میں جاکر میرے خلاف بولتے رہتے ہیں، کبھی کہتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، کبھی بولتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنا دی۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

اس کے بعد مفتی عبدالقوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کردوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیان بازی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کبھی بھی حریم شاہ کو گلے لگانے کی بات نہیں کی جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ آپ کا ٹوئٹر میرے پاس اہم ثبوت ہے کیا میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے شو میں جاکر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد اس (حریم شاہ) نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے۔

جس پر مفتی صاحب نے کہا یہ ان اینکر کی بات ہے جن کا ذہن اس معاملے کی طرف گیا کہ شاید مفتی صاحب نے حریم شاہ سے نکاح کیا ہوا ہے، جس پر حریم شاہ نے کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے کیا لوگ نکاح کرتے ہیں۔ اس بات پر مفتی قوی صاحب نے کہا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اینکر یہ سب سوچ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More