مردہ شخص کورونا وائرس کا شکار نکلا، رشتے دار خوفزدہ

ہماری ویب  |  Apr 13, 2020

انڈیا کے شہر بھوپال میں ایک عمر رسیدہ شخص کی آخری رسومات میں شریک رشتے دار اس وقت پریشانی میں مبتلا ہوئے جب انہیں علم ہوا کہ مرحوم بزرگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مہلک کورونا وائرس کے مریض جگن ناتھ میتھل کی آخری رسومات میں کئی افراد شریک تھے۔

جگن ناتھ کی موت کے 3 دن بعد رپورٹ سامنے آئی جس میں اس شخص کا کورونا وائرس پازیٹو نکلا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بزرگ شخص بھوپال کے حمیدیا اسپتال میں زیرِ علاج تھا اور اب اسپتال کا عملہ بھی تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے کیونکہ مریض کو بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے عام مریضوں کی طرح رکھا گیا تھا۔

بھوپال شہر میں کورونا وائرس سے یہ دوسری موت واقع ہوئی ہے، اس سے قبل پہلی موت بھی 6 اپریل کو حمیدیا اسپتال میں ہی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More