تلاوت کے دوران قاری کی گود میں بلی آ کر بیٹھ گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ مثالی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل پگھلا دیے

ہماری ویب  |  Apr 04, 2025

انٹرنیٹ پر ایک دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں مقدونیہ کے ایک قاری تلاوتِ قرآن میں مشغول ہیں اور اسی دوران ایک بلی نہایت معصومیت سے ان کے قریب آتی ہے۔

قاری صاحب نہ صرف بلی کی آمد پر حیران نہیں ہوتے بلکہ اسے محبت سے اپنی گود میں بٹھا لیتے ہیں اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، بلی بھی پرسکون ہو کر آنکھیں بند کر لیتی ہے، جیسے وہ خود بھی اس روح پرور لمحے میں شریک ہو گئی ہو۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، اور سوشل میڈیا صارفین نے قاری کے نرم مزاج رویے کو سراہتے ہوئے اسے جانوروں سے محبت کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دنیا میں مہربانی اور شفقت کو فروغ دینے کے لیے ایسے لمحات کا عام ہونا ضروری ہے۔

یہ واقعہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ محبت صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ ہر جاندار اس کا مستحق ہے، اور جب رحمت و سکون کی فضا قائم ہو تو معصوم مخلوقات بھی خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More