پاکستانیوں میں سب سے پہلے میرا اور عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ قرار دیا گیا تھا، وینا ملک

ہماری ویب  |  Apr 10, 2020

معروف اداکارہ و ہوسٹ وینا ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں میں سب سے پہلے میرا اور عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہوا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ ہونے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔

وینا ملک نے لکھا کہ میرے اکاؤنٹ میں اُس وقت تقریباً 3 ملین یعنی 30 لاکھ کے قریب کے فالورز تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہوا تو کسی نے میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا جس کے بعد میں نے اپنا وہ اکاؤنٹ خود ہی بند کروا دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ پرانا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد میں نے نیا اکاؤنٹ بنایا جو میں ابھی استعمال کر رہی ہوں لیکن میں نے یہ اکاؤنٹ بنانے کے بعد کچھ دن تک استعمال نہیں کیا تھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نےاپنا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چند ماہ قبل ہی استعمال کرنا شروع کیا ہے اور میرے 7 لاکھ فالورز ہوگئے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More