قومی ترانہ 'پاک سر زمین' چیلنج بن گیا۔۔۔ لیکن کیسے؟ اداکارہ عائشہ عمر کی انوکھی ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 08, 2020

چونکہ آج کل دنیا کے دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے، ایسے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار سوشل میڈیا پر دلچسپ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ہاتھ دھو رہی ہیں، لیکن ہاتھ دھونے کے ساتھ وہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی گا رہی ہیں۔

انہوں نے ویڈو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سب کو اس چیلنج میں حصہ لینے کی دعوت دیتی ہیں، اس سے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہم مکمل ٢٠ سیکنڈز تک اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More