بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کے پسندیدہ گانوں میں کون سا پاکستانی گانا شامل؟ جانیے

ہماری ویب  |  Apr 07, 2020

آج کل دنیا بھر کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اِسی لیے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار شامل ہیں۔

اسی حوالے سے بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو اپنے پسندیدہ گانوں کی لسٹ سے آگاہ کیا۔

پاکستانی مداحوں کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اداکارہ نے اس لسٹ میں کوک اسٹوڈیو کا ایک گانا بھی شامل کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سا گانا تھا؟


کوک اسٹوڈیو کے ساتویں سیزن میں شامل عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی آواز میں امیر خسرو کا صوفی کلام 'چھاپ تلک سب چھین لی' دپیکا کے بہترین گانوں میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More