میں نے اس سے بدترین وقت نہیں دیکھا، پوری دنیا ایک چھینک اور کھانسی کے ڈر سے۔۔۔۔ انور مقصود نے انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیں

ہماری ویب  |  Apr 07, 2020

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے نامور مصنف اور میزبان انور مقصود نے ایک انٹرویو میں بات کی، جس میں ان کا انداز پہلے سے کافی منفرد نظر آیا۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ مجھے آج کل ٹیلی ویژن پر کھانے پکانے کے تیل کے اشتہارات دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ان اشتہارات میں لوگ بہترین پکوان تیار کرتے نظر آتے ہیں، میں ٹی وی چینلز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس وقت اس قسم کے اشتہارات نشر نہ کئے جائیں، پاکستان میں اس وقت بہت سے افراد ایسے ہیں جن کے گھروں میں کھانے کے لئے کچھ بھی موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے زیادہ بدترین وقت نہیں دیکھا، پوری دنیا صرف ایک چھینک اور کھانسی کے ڈر سے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

معروف مصنف انور مقصود کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا چاہئے کہ دنیا بھر میں ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے، عبادت گاہیں بند کی جارہی ہیں، تو پھر مساجد کیسے بند نہیں ہوں گی؟ ہمارے گھروں کے دروازے کیسے بند نہیں ہوں گے؟ اگر ہم ابھی خیال کرلیں گے تو سب کچھ جلد واپس کھل جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More