جہاں عزتِ نفس نہ ہو وہاں۔۔۔ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ہماری ویب  |  Apr 06, 2020

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور ترین اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان کی جانب سے ان سے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے پر سوال کیا گیا۔

میزبان کے سوال پر مہوش حیات نے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

r

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لئے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزتِ نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو، میری نظر میں بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More