لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوٹی پارلر بند، شوبز اداکاراؤں کے چہرے ہی بدل گئے، تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Apr 06, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں پورا ملک لاک ڈاؤن کی نذر ہے تو وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارائیں گھروں میں محدود ہوکر رہ گئی ہیں اور بیوٹی پارلر جانے سے بھی قاصر ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں تو وہیں بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں۔

بیوٹی پارلر بند ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خواتین اور اداکاراؤں کو ہورہا ہے کیونکہ اداکاراؤں کے حسین چہروں کے پیچھے ان کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ بیوٹی پارلر کا کمال بھی شامل ہوتا ہے اور بیوٹی پارلر کی ہی وجہ سے اداکارائیں ٹی وی اسکرین اور تصاویر میں بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔

تاہم لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اداکارائیں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور اس مشکل صورتحال میں بیوٹی پارلر بھی جایا نہیں جا سکتا۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More