افسوس ناک خبر! انسانیت کے کام آنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر میں مبتلا۔۔۔ مداحوں کے نام اہم پیغام دے دیا

ہماری ویب  |  Apr 03, 2020

پاکستان کی نامور اور باصلاحیت اداکارہ نادیہ جمیل نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں بریسٹ کینسر ہے جبکہ ان کا علاج بھی جاری ہے۔

سماجی کارکن و اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے تحریر کیا کہ 'گزشتہ ہفتہ مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور میں چار دنوں میں دو مرتبہ علاج کے لیے جا چکی ہوں'۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 'گزشتہ کچھ دنوں سے مجھے خوف، محبت، سکون، صبر و شکر جیسے احساسات کا سامنا ہے۔ جبکہ اس دوران مجھے اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں، اپنے مداحوں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا'۔


نادیہ نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے'۔ انہوں نے خواتین کے نام اہم پیغام بھی دیا۔

نادیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کا معائنہ کروانا انتہائی ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہو تو فوراً چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا خیال رکھیں'۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ہی مداحوں کو بتایا کہ ان کی سرجری کل ہوگی اور انہوں نے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More