کورونا وائرس: مہوش حیات نے حکومت اور عوام سے اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Apr 01, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ دنیا بھر کا بہترین طبی نظام بھی کورونا وائرس کی وبا کے سامنے ناکام ہو رہا ہے۔

تمغہ امتیاز ہولڈر مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں چھٹیاں نہیں، شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی بہت سی زندگیوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ ہے اور یہاں آئی سی یو میں صرف 600 بستر موجود ہیں جب کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ اور پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تعداد صرف 1700 ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور دن رات زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر افسوس ڈاکٹرز کے پاس خود کے لئے طبی حفاظتی سامان بھی موجود نہیں۔

انہوں نے حکومتِ وقت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز کے پاس صحیح حفاظتی کٹس اور سامان موجود ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More