ہماری ویب | Apr 01, 2020
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ اس قرنطینہ کے دنوں میں کیا کر سکتے ہیں؟
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں ان 20 کاموں کی فہرست تھی جو ہم قرنطینہ میں انجام دے سکتے ہیں۔
ان کاموں میں سب سے پہلے نمبر پر 'نماز تھی، پھر قرآن شریف کی تلاوت، پودے لگانا، کتابوں کا مطالعہ، فلمیں، ڈرامے، دستاویزی فلمیں دیکھنا، پینٹنگ یا کیلی گرافی، الماری ٹھیک کرنا، روز مرہ کے معمولات لکھنا اور شیڈول بنانا، کھانے پکانا، ورزش کرنا، پرانے دوستوں سے رابطے کرنا، گھر میں محدود رہتے ہوئے مختلف گیمز کھیلنا، گھر کی صفائی کرنا، سلائی، کڑھائی سیکھنا، اُن چیزوں کے ٹوٹوریل دیکھ کر پریکٹس کرنا جنہیں آپ سیکھنا چاہتے ہیں، چمک دار کپڑے پہننا، اہل خانہ سے گفتگو کرنا، انہیں کہانی سنانا، اپنی بیگمات کا سہارا بن کر گھر کی صفائی اور کھانا پکانا، مثبت سوچ رکھنا اور ذہنی دباؤ نہ لینا'۔
View this post on Instagram Stay calm, relax and make yourself more productive in these quarantine days. 🌸🌸 A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on Mar 30, 2020 at 5:07am PDT
Stay calm, relax and make yourself more productive in these quarantine days. 🌸🌸
A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on Mar 30, 2020 at 5:07am PDT
اداکارہ مایا علی نے پوسٹ کے کیپشن پر لکھا کہ 'پرسکون رہیں، آرام کریں اور خود کو ان فراغت کے دنوں میں تخلیقی بنائیں'۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More