کاجول اور ان کی بیٹی کو کورونا وائرس؟ اجے دیوگن کا بیان سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Mar 31, 2020

معروف بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسہ کی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف بھارتی ویب سائٹس پر ان سے متعلق خبر شائع کی جا رہی تھیں کہ اجے دیوگن کی بیٹی نیسہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جس کے بعد اُن کی بیٹی اور اہلیہ کاجول نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جس کے بعد اُن دونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسہ کی صحت سے متعلق جھوٹی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کاجول اور نیسہ کی صحت کے حوالے سے آپ سب کا پوچھنے کے لئے بہت شکریہ۔

بالی ووڈ اداکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاجول اور نیسہ بالکل ٹھیک ہیں اور اُن کی صحت سے متعلق گردش کرتی تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More