ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی آفر۔۔۔

ہماری ویب  |  Mar 31, 2020

ٹک ٹاک اور مختلف سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر لینے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نامور ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ 'رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کے لئے مجھ سے ملک کے ایک معروف ٹی وی چینل نے رابطہ کیا ہے'۔


انہوں نے سوال بھی کیا کہ 'کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنے خیالات سے آگاہ کریں'۔

حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی غصے کا اظہار کیا۔ ردّعمل ملاحظہ کریں۔




واضح رہے حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں چینل کا نام نہیں بتایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More