قرنطینہ کے دوران ملالہ نے اپنے بال کاٹ لئے۔۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل جانیں اس خبر میں

ہماری ویب  |  Mar 31, 2020

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے نئے تجربے کے بارے میں بتایا جو انہوں نے اپنے بالوں پر کیا۔

ملالہ یوسفزئی نے پوسٹ میں امریکی ہئیر اسٹائلسٹ جوناتھن وین نیس کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ کے دوران کچھ نہ کرنے کی انہی کی نصیحت یاد دلائی، لیکن ساتھ ہی شرارتی لہجے میں یہ بھی لکھا کہ وہ ان کی نصیحت کے برخلاف یہ کام (ہئیر کٹنگ) کر چکی ہیں۔


ملالہ نے کیپشن میں لکھا کہ جوناتھن وین نیس نے کہا تھا کہ 'قرنطینہ کے دوران اپنے ساتھ نت نئے تجربے نہ کریں لیکن میں نے اپنے بال سامنے سے خود کاٹ دئیے ہیں۔ کیا میں نے بال صیح کاٹے ہیں؟'

جوناتھن نے ملالہ کے ہئیر اسٹائل کو پسند کرتے ہوئے جواب میں لکھا 'آپ نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے'۔


ملالہ کی اس تصویر پر معروف سماجی کارکن، آرٹسٹ اور اسپیکر منیبہ مزاری نے بھی کمنٹ کیا جس میں انہوں نے ملالہ کو 'کیوٹ' کہا۔


اس کے علاوہ ملالہ کے مداحوں نے بھی ان کے اس ہئیر اسٹائل کو کافی سراہا۔

ایک مداح نے لکھا کے یہ فرنج (بالوں کی کٹنگ) آپ پر سوٹ کر رہی ہے۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More