ماہرہ خان نے ایس ایچ او چیمہ کے انداز میں فاصلہ رکھنے کا حکم دے دیا

ہماری ویب  |  Mar 31, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم سپر اسٹار کی ایک تصویر شئیر کی جس کا مقصد کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

شئیر کی گئی تصویر میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔


اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'فاصلہ رکھو یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے'۔

تاہم تصویر میں اُنہوں نے پولیس اہلکار کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ یہ تصویر فلم سُپر اسٹار کے سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More