سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنیا کی سب سے خوبصورت بچی بھی کورونا کا شکار؟ حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Mar 30, 2020

گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی خوبصورت ترین مسکراہٹ کے سبب سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی ایران کی چائلڈ ماڈل اناہیتا ہاشم زادہ سے متعلق ویڈیوز گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔

لیکن کیا یہ سچ ہے کہ اناہیتا بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں؟

تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیوز میں ماڈل اناہیتا ہاشم زادہ نہیں ہیں بلکہ ان ہی کی طرح دکھنے والی کوئی اور بچی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ ویڈیوز کے اسکرین شاٹس دیکھیں۔۔۔




ویڈیوز کے حوالے سے اناہیتا ہاشم زادہ کے نام سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ چلانے والی اُن کی والدہ نے بتایا کہ گردش کرنے والی ویڈیوز میں اناہیتا نہیں بلکہ ان کی کوئی ہم شکل بچی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بے بی ماڈل بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور وہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More