ایسا کیا ہوا کہ مایا علی اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ مایا علی اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

اداکارہ مایا علی اور ان کی دوست ڈیزائنر فائزہ ثقلین مشکل گھڑی میں جب شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، اس وقت ضرورتمندوں کے لئے راشن تقسیم کر رہی ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اور فائزہ ثقلین لائیو آئیں اور اپنے مداحوں سے بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران مایا علی اس وقت رو پڑیں جب انہوں نے بتایا کہ 'انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک خاتون کہہ رہی تھیں کہ ان کے بچے نے دودھ نہیں پیا، انہیں راشن پہنچایا جائے'۔ اداکارہ اس موقع پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور آنسو ان کی آنکھوں سے چھلک پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More