کورونا وائرس کے نقصانات کے ساتھ ساتھ فائدے بھی سامنے آگئے

ہماری ویب  |  Mar 27, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا کے متعدد ممالک متاثر ہوئے ہیں اور یہ وائرس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے بین الاقوامی معیشت تنزلی کا شکار ہے البتہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ وبا پھیلنے کے بعد چند ایسی تبدیلیاں بھی نمایاں ہوئیں جو دنیا اور انسانوں کے لئے بے حد خوش گوار ہیں۔

وہ چند مثبت تبدیلیاں کون سی ہیں، جانئے۔

ہاتھ دھونے کی پابندی

کورونا وائرس پھیلنےکے بعد پہلی تبدیلی یہ دیکھنے میں آئی کہ اس وبا کے باعث آج دنیا بھر کے طبی ماہرین نے لوگوں کو ہر پندرہ بیس منٹ بعد ہاتھ دھونے کی تلقین کی ہے جس کی وجہ سے شہری باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھو رہے ہیں جو ہماری اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

کورونا وائرس کے سبب کئی صنعتوں کے بند ہونے اور شہر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی میں بہترین کمی

ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) کی سطح میں کمی آئی ہے، یہ گیس گاڑیوں، پاور پلانٹس اور صنعتی مراکز سے خارج ہوتی ہے۔ عالمی وبا پھیلنے سے دنیا کے کئی ممالک میں صنعتیں، فیکٹریاں بند ہیں جس کی وجہ سے صاف فضا محسوس ہو رہی ہے۔

تفریح مقامات اور صاف شاہراہیں

کورونا وائرس پھیلنے کی باعث مختلف ممالک کی حکومتوں نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے، اور تفریحی مقامات پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے اور شہریوں کے ان مقامات پر نہ جانے کی صورت میں گلیاں اور شاہرائیں بھی صاف ستھری نظر آرہی ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے منفی اثرات دیکھنے کو ملے اُن میں کچھ ایسے مثبت اشارے بھی نظر آئے جو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More