شوبز انڈسٹری میں انٹری دینے والے نئے اداکار نعمان سمیع کون ہیں؟ جانئے کچھ دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Mar 21, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے ستارے ایسے بھی ہیں جِن کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔ ایسے فنکار انڈسٹری میں آتے تو کافی خاموشی سے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے میں اپنی مسلسل محنت اور جاندار اداکاری سے لوگوں کے دِلوں میں گھر کر لیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک اداکار نعمان سمیع ہیں، جن کو انڈسٹری میں آئے زیادہ وقت تو نہیں ہوا لیکن وہ ایک اچھے اداکار ضرور ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے بہت کم عرصے میں کافی مداح بن چکے ہیں۔

اداکار نعمان سمیع 19 اکتوبر 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ نعمان سمیع ٹی وی کمرشلز بھی کر چکے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ اداکار نعمان سمیع نے اب تک صرف ایک فلم اور دو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اداکار نے شوبز انڈسٹری میں قدم پاکستانی فلم 'تلاش' سے رکھا۔ یہ نعمان کی پہلی فلم تھی۔

جبکہ حالیہ دِنوں میں اداکار کا ڈرامہ 'میرا دل میرا دشمن' اور 'تیرا یہاں کوئی نہیں' آن ائیر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More