کورونا وائرس: پاکستانی اداکار جاپان میں پھنس گئے

ہماری ویب  |  Mar 20, 2020

جاپان میں فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم ٹوکیو میں پھنس گئی، جس میں اداکار سمیت کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

مشہور اداکار و رائٹر تنویر جمال کا کہنا ہے کہ سری لنکن ایئرلائن کی جانب سے ہنگامی طور پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث فنکار ٹوکیو میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں تنویر جمال نے کہا کہ اداکاروں اور پوری ٹیم کے لئے متبادل پرواز کے انتظام کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کے گروپ میں اداکارہ مائرہ خان، تیمور خان، کئی کیمرہ مین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امارات ایئرلائن سے فنکاروں کو پاکستان بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ہمیں یہاں کئی مشکلات درپیش ہیں۔

تنویر جمال نے کہا کہ یہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو سفارتخانہ پاکستان سے مدد طلب کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More