وطن واپسی سے قبل ڈیرن سیمی کا پاکستانیوں کو اہم پیغام

ہماری ویب  |  Mar 19, 2020

پاکستان سپر لیگ منسوخ ہونے کے بعد وطن لوٹنے سے قبل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کا انعقاد کامیاب رہا۔

پاکستانی شائقین کے دلوں میں بسنے والے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا خصوصی پیغام پاکستانیوں کے نام لکھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل کا ہونا بڑی کامیابی ہے، زلمی فیملی کا شکریہ جس نے ایک بار پھر ساتھ دیا۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اپنا بہت خیال رکھیں، آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More