سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار سجاد علی نے چند سیکنڈز کا ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سجاد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں مداح گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں تو کیا میوزک کانسرٹس نہیں ہو سکتے؟
گلوکار سجاد علی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’کانسرٹس تو ہوں گے، اب آن لائن کانسرٹس ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئیں کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’Music Revolution‘ کا استعمال بھی کیا۔
آخر میں انہوں اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’SajjadAliOnline‘ کا استعمال کرنے کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کی فرمائش کرنے کا بھی کہا۔