عمران خان وہ واحد وزیراعظم ہیں جن کا کاروبار نہیں، اور وہ چاہتے ہیں کسی اور کا بھی نہ رہے۔۔۔ اداکار عدنان صدیقی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 18, 2020

سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے متعلق دئیے گئے بیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں عدنان صدیقی مذاق ہی مذاق میں وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث ان پر تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


امریکی ریاست نیو جرسی میں منعقدہ ایک تقریب میں اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ حرا مانی نے شرکت کی۔ وہاں موجود ضمیر چوہدری نامی شخص نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم یہاں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہیں اور عمران خان کے ٹائیگر ہیں'۔

اداکار نے جواب دیا 'آپ کوئی کمال نہیں کرتے'۔ تقریب میں موجود اداکارہ حرا مانی نے کہا 'کوئی اچھا کام کریں یار'۔

عدنان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ 'عمران خان واحد پاکستانی وزیراعظم ہیں جنہیں ہم نے منتخب کیا جس کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے یہ کمال کی بات ہے تالیاں ہونی چاہیئں اس پر، اور دوسری بات ہے وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے'۔ عدنان صدیقی کی اس بات پر ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More