اس پرانی تصویر میں موجود اس بچے کو پہچانیں اور بتائیں کہ یہ کون سا مشہور اداکار ہے؟
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ اپنی سالگرہ کا جشن منانے کے لئے کیک کاٹنے کا انتظار کر رہا ہے اور تھوڑا پریشان بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس معصوم بچے کے برابر میں دو اور ننھے بچے بیٹھے ہیں۔
مگر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ برتھ ڈے بوائے (Birthday Boy) آخر کونسا معروف اداکار ہے؟
اگر آپ نہیں پہچانے تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
اس تصویر میں درمیان میں بیٹھا یہ بچہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور ہیں۔
دانش تیمور پاکستان میں ڈراموں اور فلموں میں اپنے بہترین کردار سے جانے جاتے ہیں۔