پاکستان شوبز انڈسٹری سے ایسی بہت سی خواتین کا تعلق ہے جو حقیقی زندگی میں ایک بہترین ساس ہیں۔ ساس بہو یا ساس اور داماد کا رشتہ کو ہمیشہ ہی ایک منفی پہلو سے دیکھا جاتا ہے لیکن شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان اداکاراؤں نے مثال قائم کر دی۔
آئیے جانتے ہیں وہ کون سی نامور خواتین ہیں جن کا اپنی بہو اور داماد سے رشتہ مثالی ہے۔
سلطانہ صدیقی
ہم ٹی وی کی سی ای او سلطانہ صدیقی کا اپنی بہو مومنہ درید سے مثالی رشتہ ہے۔ سلطانہ صدیقی نے ہمیشہ ہی اپنی بہو کو ان کے ہر فیصلے میں سپورٹ کیا ہے جبکہ وہ اپنی بہو کے کیرئیر میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں بنیں۔ مومنہ درید کا اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے جس نے پاکستان کو متعدد کامیاب ڈرامے دئے ہیں۔
بدر خلیل
بدر خلیل سے کون نا واقف ہو گا؟ ماضی کی معروف اور کامیاب ترین اداکارہ بدر خلیل کا بھی اپنی بہو سے بالکل بیٹیوں والا رشتہ ہے۔ یہ بات اداکارہ خود متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں۔
ثمرہ آصف میر
ثمرہ آصف میر خود تو اداکارہ نہیں ہیں البتہ ان کے شوہر اور بیٹے ضرور پاکستان کے نامور اداکار ہیں۔ حال ہی میں احد رضا میر کی شادی سجل علی سے ہوئی جبکہ احد اور سجل کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ سجل کے ساتھ ان کی ساس ثمرہ آصف میر کا تعلق بالکل بیٹیوں جیسا ہے۔ سجل اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی ساس کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں۔ ثمرہ خود بھی سجل کے ساتھ تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔
صبا فیصل
صبا فیصل بھی پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں۔ صبا کا اپنے داماد سے تعلق بیٹوں والا ہے۔ صبا اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کے شوہر کے ساتھ تصاویر شئیر کرتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان بہت اچھا تعلق ہے۔ صبا اس بات کا ذکر اپنے انٹرویوز میں بھی کر چکی ہیں۔