پاکستانی شوبز انڈسٹری ماضی کے ایسے باصلاحیت فنکاروں سے بھری پڑی ہے جو خود تو اپنے وقتوں کے بہترین اداکار تھے ہی جبکہ اب ان کے بچے بھی نامور اور بہترین اداکار ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بچے ان سے متاثر ہو کر ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا حصہ بنے۔
فردوس جمال اور ان کے بیٹے حمزہ فردوس
حمزہ فردوس نامور اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری جوائن کی ہے۔ فردوس جمال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد مشہور ڈرامہ دے چکے ہیں۔
وسیم عباس اور علی عباس

وسیم عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جو اب تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ وسیم عباس کے بیٹے علی عباس سے کون ناواقف ہوگا؟ علی عباس ایک بہترین اداکار ہیں جو ہر کردار باخوبی نبھاتے ہیں۔
راحت کاظمی اور ان کے بیٹے علی کاظمی
راحت کاظمی ماضی کے معروف اداکار ہیں۔ ان کی بہترین اداکاری کا ہر کوئی دیوانہ تھا۔ راحت کاظمی کے بیٹے علی کاظمی نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو اپنا پیشہ بنایا۔
صلاح الدین تینو اور ان کے بیٹے فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ سے کون ناواقف ہو سکتا ہے؟ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ ماضی کے نامور اداکار صلاح الدین تینو کے صاحبزادے ہیں۔ اداکار صلاح الدین تینو کو اکثر و بیشتر ہی ڈراموں میں معاون کردار کرتے دیکھا گیا ہے۔
عرفان کھوسٹ اور سرمد کھوسٹ
عرفان کھوسٹ کا شمار بھی اپنے وقتوں کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ، عرفان کھوسٹ کے صاحبزادے ہیں۔