کیا فہد مصطفیٰ گورے رنگ کے لئے انجیکشن کا سہارا لیتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

پاکستان کے معروف اداکار اور پروگرام ہوسٹ فہد مصطفیٰ کو آپ سب ہی جانتے ہیں۔ وہ اپنے مشہور گیم شو جیتو پاکستان سے بہت مقبول ہوئے اور سب کے پسندیدہ پروگرام ہوسٹ بھی کہلاتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ پر ایک معاملے کو لیکر بہت بحث اور سوالات کئے جاتے ہیں کہ وہ گورے ہونے کے لئے انجیکشن کا سہارا کیوں لیتے ہیں؟

ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اس حوالے سے جواب دیا کہ میں نے کبھی فیس انجیکشن کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے ویسی میک اپ پراڈکٹس نہیں ہوتی تھیں لیکن آج میک اپ پراڈکٹس تبدیل ہو چکی ہیں۔

انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے مزید بتایا کہ میں اپنی جلد کا بہت خیال رکھتا ہوں۔ آپ میرے والد کو ہی دیکھ لیں میری اور ان کی رنگت ملتی جلتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More