پی ایس ایل 5 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں اور رنز کس کھلاڑی نے بنائے؟

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے سیمی فائنل میں کچھ ہی وقت باقی رہ گیا ہے تاہم چھکوں، چوکوں اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

پہلی بار پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے تمام میچز ملک بھر میں کھیلے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ ٹاپ رنز اسکورر

بلے بازوں کی فہرست میں سب سے زیادہ زنز بنانے والے کراچی کنگز کے شاندار بلے باز بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 49.28 کی اوسط سے 345 رنز بنا رکھے ہیں ساتھ ہی انہوں نے تین نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

ٹاپ بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے کرس لن ہیں جنہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے ٹورنامنٹ میں 284 رنز بنائے جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے جارحانہ بلے باز بین ڈنک موجود ہیں جو کہ دو نصف سنچریوں کی مدد سے ٹورنامنٹ میں اب تک 266 رنز بنا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں

اب بات آئی پی ایس ایل کے ٹاپ باؤلرز کی تو اس سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر محمد حسنین نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے رکھی ہیں۔

محمد حسنین کی جانب سے نو میچز میں 15 وکٹیں حاصل کی گئیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی نہ دلا سکے۔

اس کے بعد فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کا ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے ساتھ 13 وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے نمبر پر پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر کپتان وہاب ریاض ہیں جنہوں نے اب تک 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اب صرف تین ہی میچز باقی رہ گئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More