پاکستانی شوبز انڈسٹری ایسے فنکاروں سے بھری پڑی ہے جو نا صرف خود ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں بلکہ ان کے بہن بھائی بھی اب اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہو چکے ہیں۔
تاہم کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں آتے، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے متعلق مداحوں کو خبریں بھی زیادہ نہیں مِل پاتیں۔ ان ہی فنکاروں میں سے ایک 'کرن حق' ہیں۔ اداکارہ کرن حق ایک عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور پاکستان کے نامور ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ کی بہن بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں؟ جی ہاں! 'یاسمین حق' نے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل 'بہتان' سے 2018 میں کیا۔
یاسمین حق جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں ان میں 'بھائی بھائی'، 'چاند کی پریاں' اور 'کنیز' شامل ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں اداکارہ کی چند خوبصورت تصاویر۔


