پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احد رضا میر کے ہمشکل دکھائی دینے والا اداکار سامنے آگیا، اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ اِن دونوں کی شکل کے ساتھ ساتھ انداز بھی ایک دوسرے سے بہت ملتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایک بھارتی فلم ریلیز ہوئی جس میں ولن کا کردار نبھانے والے گرفتح سنگھ پیر زادہ کو پاکستانی اداکار سے ملایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ اگر یہ سچ ہے کہ اس دنیا میں ایک جیسی صورت رکھنے والے 7 افراد موجود ہوتے ہیں تو پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو اپنا ایک ہم شکل تو سوشل میڈیا پر ہی مل گیا۔
ایک صارف نے ان دونوں اداکاروں کی کچھ تصاویر ایک ساتھ شئیر کیں جن میں یہ ایک جیسے نظر آئے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور ان کے ہم شکل کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔