حریم شاہ کے بعد ایک اور خاتون کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 12, 2020

مشہور پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بنی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گزشتہ روز معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف نے ٹک ٹاک ایپ پر اپنی کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کیں جس میں وہ پشاور کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ہال میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ کے ٹاک ٹاک اکاؤنٹ پر شئیر کی جانے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سرکاری عملے نے گلوکارہ کا استقبال بھی کیا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے ٹاک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ ہال کی کرُسی پر بیٹھی ہیں۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ صوفیہ کیف وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئی تھیں اور اِسی دوران گلوکارہ نے واش روم جاتے ہوئے ہال میں اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کی سرکاری دفاتر میں بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More