'اے عورت تم بے مثل ہو تمہیں پہنچے میرا سلام'۔۔۔ علی ظفر کی خوبصورت نظم، خواتین کو خراجِ تحسین

ہماری ویب  |  Mar 09, 2020

پاکستان کے ہر دِلعزیز گلوکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دِن کے موقع پر ایک خوبصورت نظم اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں وہ دنیا بھر کی تمام عورتوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

گلوکار علی ظفر کو اس مختصر ویڈیو میں موسیقی کی دھن پر نظم پڑھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔



علی ظفر نے 'عورت' کے نام سے جاری کی گئی نظم کو خود ہی لکھا، جس میں انہوں نے عورت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مرد اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے علی ظفر کی اِس ویڈیو کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More