ماہرہ خان کی دلہن کے روپ میں خواتین کے لئے دعا۔۔۔ اداکارہ دلہنوں کے لئے کیا مانگ رہی ہیں؟ دیکھئے خوبصورت ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 09, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں شعیب منصور کے بنائے گئے ایک گانے کی ویڈیو میں نظر آرہی ہیں۔ گیت کے بول اور دھن علامہ اقبال کی ایک مشہور نظم لب پہ آتی ہے دعا کے طرز پر تحریر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دعا کے ذریعے خواتین کے جذبات کی ترجمانی کی گئی ہے جبکہ گانے کا ٹائٹل دعائے ریم' یعنی 'دلہن کی دعا' رکھا گیا ہے۔'



گانے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دلہن کی شادی کے دوران سنگیت کی تقریب جاری ہے جس میں کچھ خواتین بہترین انداز میں دلہن کے لیے گانوں کی صورت میں دعا گو ہیں اور تقریب میں موجود لوگ دعا دینے کے انداز سے بہت محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں دلہن (ماہرہ خان) خواتین کی جانب سے کی جانے والی دعا کے دوران نہایت بے بس اور سہمی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جہاں وہ ایک دم سب کو چپ کروا کر کہتی ہیں کہ کیسی ہولناک دعا کی جا رہی ہے، ہماری دعا ہم خود کریں گے۔

اگلے ہی لمحے ماہرہ خان خود اسی نظم کی طرز پر دعا کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More