پی ایس ایل 5 کے بہترین میچز پاکستان میں جاری ہیں، 23 ویں میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تو وہیں میچ میں کئی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک کی چھکا لگانے کے بعد چیونگم کا غبارہ پھلانے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
دوسری جانب کل کے میچ کے دوران ایک اور دلچسپ منظر بھی دیکھنے کو ملا جب گیند بین ڈنک کے بلے کو چھو کر ان کے کندھے سے لگتی ہوئی نیچے آئی، اس موقع پر کراچی کنگز کے وکٹ کیپر چیڈوک والٹن کیچ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے بین ڈنک سے بری طرح لپٹ گئے، تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے گویا کہ وہ بینک ڈنک کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔
بین ڈنک کی دھواں دھار بلے بازی کے نتیجے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔