رمیز راجہ کو تو آپ سب ہی جانتے ہونگے لیکن کیا آپ ان کے بارے میں یہ پانچ حیرت انگیز باتیں جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 04, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجا نے 13 سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔ 57 ٹیسٹ میچوں میں نمودار ہوئے جبکہ 198 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ رمیز راجہ منفرد انداز میں میچز کے دوران تبصرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کی کمنٹری شائقین سمیت دیگر ٹیمز کے کھلاڑی بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

آئیں ہم آپ کو رمیز کے بارے میں پانچ دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔

رمیز راجہ نے ماسٹرز کی تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے، اور مزید دلچسپ بات یہ وہ کرکٹ میں آنے سے قبل ایک بینک میں ملازمت کرتے تھے۔

رمیز راجہ کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ انہوں نے 1992 ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں اسکور کیں، جو آسٹریلیا میں منعقد ہوا تھا، اس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک سنچری بھی شامل تھی۔

رمیز راجہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1992 ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری کیچ پکڑ کر پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جو کہ آج بھی شائقین کرکٹ یاد کرتے ہیں۔

1997 کے بعد وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے تھے جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کمنٹیٹری کا آغاز کر دیا تھا اور آج بھی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے اپنی شاندار کمنٹری کرتے نظر آتے ہیں۔

رمیز کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ کرکٹ کے حوالے سے اپنے تجربے کی بنیاد پر تبصرہ کرتے ہیں اور خاص کر نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دے کر ان کی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More