نیشنل اسٹیڈیم میں کورونا وائرس کا خوف، بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Mar 04, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آنے والے تمام شائقین کے لئے خصوصی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں سینیٹائزر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم میں مفت سینیٹائزر کے اسٹالز بھی نصب کئے جائیں گے، ساتھ ہی پارکنگ کی جگہوں پر بھی سینیٹائزر کے اسٹالز لگیں گے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں ہے، اس حوالے سے طبی ماہرین نے بھی کلیئرنس دی ہے تاہم اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے خاص قسم کے کاؤنٹر لگائیں جائیں گے جب کہ دروازوں پر پولیس کے ساتھ میڈیکل کا عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More