ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سُپر لیگ سیزن فائیو میں بہترین مقابلے تو جاری ہیں، لیکن پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کی آخری پوزیشن پر موجود لاہور قلندرز کی پہلی جیت پر لاہوری مداح اور سوشل میڈیا صارفین بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر پر منفرد اور مزاحیہ انداز میں تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ بین ڈنک نے جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے 43 گیندوں پر 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں قابل ذکر دس چھکے شامل رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمدہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی بین ڈنک پر سب سے زیادہ میمز بن رہی ہیں۔
علی ظفر کا چند دن قبل ریلیز ہونے والا پی ایس ایل کا گانا ’میلہ لوٹ لیا‘ پر کرکٹر بین ڈنک کی تصویر کی شاندار ایڈیٹنگ کر کے انہیں خوب سراہا گیا۔
بین ڈنک کی شاندار اننگز کے بعد ان کی چیونگم بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے لاہور قلندرز کی جیت کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دیا۔
عام سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ نامور شخصیات نے بھی لاہور کی فتح پر میمز شئیر کیں۔