کرکٹ کے میدان سے لے کر زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے والے سوئنگ کے سلطان کی 5 دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Mar 02, 2020

وسیم اکرم پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں بہترین فاسٹ باؤلر رہے ہیں۔ ان کی سوئنگ باؤلنگ کے سامنے بلے بازوں کا زیادہ دیر تک پچ پر رہنا مشکل ہو جاتا تھا۔ وسیم اکرم کو باؤلنگ کی دنیا میں سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے۔

وسیم اکرم کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ آئیں ان کے حوالے سے پانچ اہم باتیں جانتے ہیں۔

1. شائقین کی حوصلہ شکنی کرنا

وسیم اکرم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ مثبت پیغامات پھیلاتے اور ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو امید دلاتے ہیں۔

2. ایک بہادر انسان

وسیم اکرم ایسے انسان ہیں جو طویل عرصے تک ذیابیطس جیسے مہلک مرض سے مقابلہ کرتے رہے ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو صرف کرکٹ کے متعلق ہی نہیں بلکہ زندگی میں آنے والے مشکل حالات کا سامنا کرنے سے متعلق بھی آگاہ کرتے ہیں۔

3. محب وطن پاکستانی

وسیم اکرم پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ عمران خان کی قیادت پر واضح طور پر یقین رکھتے تھے۔ وسیم اکرم ایک سچے شہری ہونے کے سبب سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی حب الوطنی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

4. قابل ذکر مہارت

لیجنڈری وسیم اکرم سوئنگ کے ماسٹر کہلاتے ہیں ۔ سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کے بارے میں بات کی جائے تو ان سے بہتر اِن اور آؤٹ سوئنگ باؤلنگ کرنے والا کوئی باؤلر نہیں تھا۔ وہ اپنی بہترین گیند بازی کی وجہ سے کئی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

5. ذہانت

یقیناً ان کی ذہانت سے بھرپور کارکردگی اور بہترین باؤلنگ کو آج بھی بہت یاد کیا جاتا ہے جہاں وہ اپنی پرفارمنس سے گیم کا پانسہ پلٹ دیا کرتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More