پی ایس ایل 5 کے آغاز سے ہی بہترین میچز دیکھنے کو ملے جن میں خوب چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوئی۔
پی ایس ایل 5 میں اب تک 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں کھلاڑیوں کی جانب سے اب تک 203 چوکے اور 88 چھکے لگائے جا چکے ہیں۔
لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران اب تک شائقینِ کرکٹ کو اعلیٰ طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کی گئیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لئے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میزبانی کے لئے تیار ہیں، دونوں اسٹیڈیم کی اپ گریڈشن کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔