لاہور قلندرز نے اب بچے بھی رلا دیے ۔ 182 کا بڑا ہدف دے کر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، قلندرز کا فین بچہ رو پڑا۔
پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز نے دو میچز کھیلے اور دونوں میچز میں شکست کا سامنا کیا ۔ اپنے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 182 رنز کا اچھا ٹوٹل بنا کر بھی قسمت نے لاہور قلندرز کا ساتھ نہ دیا۔
پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ نے 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے چار وکٹیں بھی لاہور کو اسلام آباد کے خلاف جیت نہ دلا سکیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں لاہور قلندرز کے سپورٹرز ٹیم سے مایوس ہوئے وہیں یہ ننھا بچہ بھی لاہور قلندرز کی مسلسل ہار پر دلبرداشتہ ہو کر رو پڑا۔ ٹوئٹر پر صارفین نے لاہور قلندرز کو صدقہ دینے کا کہا تو کسی نے نحوست کے اثرات سے بچاؤ کے لیے روحانی علاج کا مشورہ دیا۔