علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا، مداحوں کو ویڈیو بنانے کی دعوت

ہماری ویب  |  Feb 25, 2020

پرستاروں کی جانب سے بھرپور فرمائش پر پی ایس ایل سیزن 5 کا گانا تیار کرنے والے گلوکار علی ظفر نے ترانے کی ویڈیو کے لیے ڈانس اسٹیپس جاری کر دیئے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ پی ایس ایل 5 کا ترانہ تیار ہو گیا ہے آپ لوگوں کے پاس بھی بہت اچھا موقع ہے، اس گانے کا حصہ بن کر آپ اسٹار بن سکتے ہیں۔

گلوکار نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گانا تو تیار ہے اب ویڈیو کی باری ہے تو گانا میں نے بنایا ہے، ویڈیو آپ بنائیں گے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ ڈانس اسٹیپس کر کے بتائے جن پر عمل کرتے ہوئے وہ ویڈیو بنا کر علی ظفر کے بتائے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیں گے۔ علی ظفر نے صارفین سے کہا کہ یہ ڈانس اسٹیپس آپ اکیلے بھی کر سکتے ہیں اور دوستوں کے گروپ میں بھی۔

اس سے قبل شعیب اختر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے سوال کیا تھا کہ ڈانس کر لیتے ہیں آپ؟

واضح رہے کہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ’بھائی حاضر ہے‘ کا ٹرینڈ سرفہرست موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More