شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین اور لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔ جب بھی شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتے تو مخالف ٹیم میں ہلچل مچ جاتی تھی کہ یا تو ہمیں تباہ کر دے گا یہ یا تو خود تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے کئی میچز پاکستان کے نام کئے۔
پی ایس ایل میں کل لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہد خان آفریدی سال بعد گراؤنڈ پر موجود نظر آئے جہاں وہ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ساتھ ہی وننگ شاٹ کھیل کر انہوں نے پرانے چھکوں چوکوں کی یاد تازہ کر دی۔ شاہد آفریدی کو کنگ آف سکسز مانا جاتا ہے جس سے انہوں نے پاکستان کو کئی میچز میں فتح دلوائی۔
آج ہم آپ کو شاہد آفریدی کے لمبے ترین چھکوں کے حوالے سے بتائیں گے جنہیں دنیائے کرکٹ کی تاریخ کے لمبے ترین چھکوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ جن میں سے ایک چھکا آج بھی کرکٹ کی دنیا کا سب سے اونچا چھکا مانا جاتا ہے۔
نمبر پانچ پر آفریدی کا وہ چھکا موجود ہے جس پر انہیں بارہ رنز دئے گئے۔ میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ورلڈ الیون کے مابین میچ کھیلا جا رہا تھا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت بھی موجود تھی اور کھیل میں ایک اصول بھی تھا جس کے مطابق جو کھلاڑی اسٹیڈیم کی چھت پر بال مارتا اسے بارہ رنز دئے جاتے، آفریدی وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے گیند کو چھت سے مار کر ٹیم کے لئے بارہ رنز حاصل کئے تھے۔
نمبر چار پر آفریدی کا بھارت کے خلاف ایسا چھکا موجود ہے جو گراؤنڈ سے باہر ٹریفک سگنل کے پاس سے ہوتا ہوا گزرا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس چھکے کی لمبائی 111 میٹر تھی۔
نمبر تین پر شاہد آفریدی کا ایسا شاندار چھکا موجود ہے جو انہیں آسٹریلیا کے باؤلر سائمنڈز کو لگایا تھا جس پر آسٹریلوی کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج سے پہلے کبھی اتنا لمبا چھکا نہیں دیکھا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس چھکے کی لمبائی 130 میٹر ریکارڈ کی گئ تھی۔
دوسرے نمبر پر آنے والا چھکا جو خود آفریدی کی زندگی کی سب سے بہترین اننگز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف پاکستان کو تین سو چونتالیس رنز کا ٹارگٹ ملا تھا، آفریدی پچ پر آتے ہیں اور چھکوں چوکوں کی برسات شروع کر دیتے ہیں اسی میں سے ان کا ایک چھکا وہ ساؤتھ افرقی باؤلر ٹیسوبی کو لگایا تھا جس کی لمبائی ایک اندازے کے مطابق 135 میٹر تھی۔
پہلے نمبر پر اسی میچ میں شاہد خان آفریدی نے ساؤتھ افریقی باؤلر کو 158 میٹر کا چھکا لگایا تھا جسے دنیائے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا ترین چھکا مانا جاتا ہے۔ اور سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ انہوں نے یہ لمبا ترین چھکا نو بال پر مارا تھا۔