کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی میچ کے بعد کچرا اٹھانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

ہماری ویب  |  Feb 22, 2020

گزشتہ روز کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم کے ڈگ آؤٹ سے کچرا اُٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں اور اسٹاف کی طرف سے پھینکا جانے والا کچرا اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان لوگوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچرے کا ڈبا پاس ہونے کے باوجود بھی کچرے کو باہر پھینکنا انتہائی شرم کی بات ہے، ہم اپنے ملک کو خود ہی آلودہ کر رہے ہیں جب کہ غیر ملکی اسے صاف کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More