مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا،عمر اکمل پی سی بی کو نہ بتانے پرغلطی کے مرتکب ہوئے، ان کو موبائل ریکارڈنگ کے ذ ریعے پکڑا گیا۔
گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کومعطل ک ردیا تھا، عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈ کے قانون کےتحت معطل کیا گیا ، انکوائری کے دوران وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرسکتا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل بھی عمر اکمل مختلف تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں۔ عمر اکمل کے خراب روئیے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں سخت تنبیہ کر کے چھوڑ دیا تھا۔