احمد شاہ کی ایک بار پھر انٹری، پی ایس ایل کے پروگرام کو مزید دلچسپ بنا دیا

ہماری ویب  |  Feb 21, 2020

سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنے والے احمد شاہ ایک بار پھر پی ایس ایل پروگرام کا حصہ بنے۔ شو میں ان کی سرپرائز انٹری نے پی ایس ایل کے پروگرام کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

پی ایس ایل کے پروگرام میں مختلف شخصیات اور دیگر سابق کھلاڑی بھی شو کا حصہ بنے جبکہ چائلڈ‌ اسٹار احمد شاہ نے بھی پروگرام میں چار چاند لگا دئے۔

ہوسٹ وسیم بادامی نے احمد شاہ سے میچ کی فاتح ٹیم سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا نام لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احمد شاہ متعدد پروگراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More